دوران رمضان کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں ’’مطالعہٴ قرآن دورانِ ماہِ رمضان ‘‘ کے عنوان سے تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد ؒکے ویڈیو ریکارڈ شدہ ترجمہ و مختصر تفسیر پروگرام کا روزانہ ایک ایک گھنٹہ کی دو نشستوں کی صورت میں اہتمام

منگل 15 مئی 2018 15:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں ’’مطالعہٴ قرآن دورانِ ماہِ رمضان ‘‘ کے عنوان سے تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کے ویڈیو ریکارڈ شدہ ترجمہ و مختصر تفسیر پروگرام کا روزانہ ایک ایک گھنٹہ کی دو نشستوں کی صورت میں اہتمام کیا گیا ہے ۔

اس پروگرام کا آغاز بدھ 16مئی2018ء بعد نماز مغرب سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ 17مئی سے روزانہ بعد نماز عصر ایک گھنٹہ اور بعد نماز مغرب ایک گھنٹہ کی دو دو نشستوں کا سلسلہ رہے گا ، اس دوران اجتماعی افطاری اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام بھی ہو گا ۔ر ڈائریکٹر کشمیر اسلامک سنٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسلامیان میرپور رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں میں قرآن فہمی کے اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔ کشمیر اسلامک سنٹر ڈسٹرکٹ کورٹس میرپور کے بالکل سامنے افتخار پلازہ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 0345-5806450 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔