رمضان کے تقدس کوبحال رکھنے کیلئے عوام کو تمام اشیاء خوردونوش معیاری اور مناسب نرخوں پر مہیا کی جائیں‘سلیم پروانہ

منگل 15 مئی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) عوامی اتحاد آزادکشمیر ومظفرآباد پریس کلب کے صدر سلیم پروانہ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ رمضان المبارک کے تقدس کوبحال رکھنے کیلئے عوام کو تمام اشیاء خوردونوش معیاری اور مناسب نرخوں پر مہیا کی جائیں۔تمام شہروں میں رمضان بازار وں کے انعقاد اور ٹریفک کیلئے خصوصی پلان مرتب کیاجائے ۔

امن وامان کی صورتحال کوتسلی بخش بنایاجائے۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام چھوٹے بڑے بازاروں ، مارکیٹوں کامجسٹریٹ اور پولیس معائنہ کرکے قیمتوں کواعتدال پر رکھنے کیلئے مصلحت سے پاک اقدامات کریں۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم پروانہ نے کہاکہ مناسب مقرر کردہ ریٹوں کو اشیاء خوردونوش پرالگ الگ آویزاں کرایاجائے ۔

(جاری ہے)

تاجرقائدین کو مدعو کرکے ریڈی میٹ گارمنٹس ، پارجات ، خواتین کی اشیاء ، بچوں کے کپڑوں ، بیکری ، منصوعات مناسب نرخوں پر فروخت کرائی جائیں۔

رمضان المبارک کی آڑ میں جعلی ، غیر معیاری مشروبات ، جوس ، آئس کریم کی فروخت بند کرائی جائے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جن جن اشیاء کو مضرصحت قراردیکر پنجاب بھر میں ان کی فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ ان کی آزادکشمیر میں بھی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔ سبزی ، گوشت، انڈے ، مچھلی ، دودھ ، دہی کی غیر قانونی قیمتوں پر کارروائی عمل میںلائی جائے ۔رمضان اور عید ی مہم کے نام پر لوگوں سے لو ٹ مار کاسلسلہ پیداہی نہ ہونے دیاجائے ۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زخیرہ اندوزی وناجائز منافع خوری کے اثرات سے آگاہ کیاجائے ۔