وادی نیلم،قرآن وسنت کی تعلیم عام کرنے کیلئے لیسوا میں ایک چراغ کااضافہ

غریب ‘ نادار بچوں ، بچیوں کیلئے مفت تعلیم کیلئے غوثیہ نقشبندیہ مدرسہ کاباقاعدہ قیام‘حفظ قرآن کی کلاسز کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وادی نیلم،قرآن وسنت کی تعلیم عام کرنے کیلئے لیسوا میں ایک چراغ کااضافہ ،غریب ، نادار بچوں ، بچیوں کیلئے مفت تعلیم کیلئے غوثیہ نقشبندیہ مدرسہ کاباقاعدہ قیام،حفظ قرآن کی کلاسز کاباقاعدہ آغاز ،دین کے کئی پیاسوں کو دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقعے مل گئے ،شہریوں میں اظہار مسرت ، علماء اکرام ، تاجران، عوام علاقہ کاپروقارتقریب میں شرکت ،ادارہ کوکامیاب بنانے کاعزم،مدرسہ کے تمام انتظامات حافظ محمد رمضان کوسونپ دیئے گئے ،تفصیلا ت کے مطابق وادی نیلم کے علاقہ لیسوا میں قرآن وسنت کی تعلیم کیلئے ایک مدرسہ کاباقاعدہ آغاز کردیاگیا۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی قوتوں کوایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ملک وقوم کی خدمت کافریضہ سرانجام دینا ہوگا، بصورت دیگر سیکولر قوتیں اسلامی ماحول ومعاشرے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کاموجب بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

صوفیائے اکرام کی تعلیمات کوعام کرنے کیلئے حکومت دینی مدارس کی سرپرستی کرے ، مدارس کی ضروریات کو ملحوظ رکھ کر بجٹ میں اضافہ کیاجائے دینی مدارس ریاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پر مقررین غوثیہ نقشبندیہ مدرسہ میں حفظ قرآن پاک کی کلاسز کے افتتاح کے موقع پر مقامی علماء اکرام مشتائخ عظام جماعت اہلسنت وسنی اکابرین نے نلہ لیسوا کی مسجد میں حافظ محمد رمضان چوہدری کی سرپرستی میں چلنے والے مدرسہ میں خطاب کتے ہوئے کیا۔

جس میں معززین علاقہ اکابرین اہلسنت وعوام علاقہ لیسوا کی مختلف دہی مضافات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں موجود تھی ۔ پیر میاںبشیر نقشبندی ، شیخ معراج خالد بزرگ استاد راہنما مولانا محمد حنف قادری مولانا محمد سعید چشتی دعوت اسلامی کے مولانا ابو بکر چشتی مولانا لطف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے فضائل قرآن پاک سے شرکاء کے ایمانی جذبوں کو گرمایا۔ آخر میں ملک وملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔