جرمنی،جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کی گرفتاری

گرفتار شدگان میں دو ویتنامی مرد،ایک جرمن خاتون شامل،جعلی کاغذات برآمد

منگل 15 مئی 2018 15:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) جرمنی میں جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کی گرفتاری عمل میں آ گئی،گرفتار شدگان میں دو ویتنامی مرد اور ایک جرمن خاتون شامل،جعلی کاغذات بھی برآمد کر لئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن میں انسانوں کی تجارت میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس دوران کم از کم بیس فلیٹوں کی تلاشی لی گئی اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس بیان کے مطابق شبہ ہے کہ یہ افراد ویتنام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جعلی شادیاں کرواتے تھے۔ پولیس کے مطابق جرمن ویتنامی یہ گروہ دس افراد پر مشتمل ہے۔ گرفتار شدگان میں دو ویتنامی مرد اور ایک جرمن خاتون شامل ہے۔ اس دوران جعلی کاغذات بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :