امارات،رمضان المبارک کی آمد،935قیدی رہا

قیدیوں کے ذمے واجبات صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان ادا کریں گے

منگل 15 مئی 2018 15:30

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) امارات نے رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں 935قیدیوں کو رہا کردیا،قیدیوں کے ذمے واجبات صدر مملکتصدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر 935قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ جن قیدیوں کے ذمے واجبات ہیں وہ رقوم صدر مملکت ادا کریں گے۔قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے مفاد کی خاطر رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :