دبئی،11 گاڑیاں خاکستر کرنے والا ایشیائی گرفتار

ملزم نے پرانے جھگڑے کا حساب بے باق کرنے کیلئے گاڑی میں آگ لگا دی

منگل مئی 15:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) دبئی میںائوٹ لیٹ مال کی 11 گاڑیاں خاکستر کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم نیڈرائیور سے پرانا جھگڑے کا حساب بے باق کرنے کیلئے گاڑی میں آگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقگزشتہ ہفتہ دبئی کے (آئوٹ لیٹ مول ) کی 11 گاڑیوں میں آتشزنی کے جرم کا وارداتی سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

ایشیائی شہری نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بس مول کی پارکنگ میں کھڑی ہوئی تھی۔ اس نے اس کے ڈرائیور سے پرانا جھگڑے کا حساب بے باق کرنے کیلئے گاڑی میں آگ لگا دی تھی۔ دبئی پولیس کے عہدیدار عادل الجوکر نے بتایا کہ وارداتی امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے اسے دبئی العین روڈ پر گرفتار کرلیا۔