امریکی پابندیوں کے وہ ایک ملک جس نے ایران کی معیشت کو سہارا دے دیا

قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دے دیا، 10ارب ریال پیش ، بدلے میں ایران نے پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ قطر کیلئے روانہ کردی،چیئرمین محمد الراد مہر

منگل 15 مئی 2018 15:30

امریکی پابندیوں کے وہ ایک ملک جس نے ایران کی معیشت کو سہارا دے دیا
دوحہ/تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دے دیا، قطر نے ایران کو 10ارب ریال پیش کردیئے،بدلے میں ایران نے پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ قطر کیلئے روانہ کردی ۔گیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے 10ارب ریال پیش کر دئیے۔

(جاری ہے)

ایسے وقت میں جب عرب اور یورپی ممالک دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی سے روکنے کیلئے ایران کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ قطر نے اسے 10ارب ریال سے زیادہ پیش کردیئے۔ ایران اس رقم سے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خریدے گا۔ ایرانی بلدیہ بارسیان کے چیئرمین محمد الراد مہر نے بتایا کہ ایرانی بندرگاہ سے دوحہ کیلئی10ارب ریال مالیت کے پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ قطر کیلئے روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :