عوام کی طاقت نواز شریف کے ساتھ ہے‘ملک کا آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہو گا ‘ انجینئر امیر مقام

شہباز شریف کے کارناموں کی تعریف بیرونی ممالک بھی کررہے ہیں‘ مخالفین عوامی سمندر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے،مشیر وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

منگل مئی 15:30

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت نواز شریف کے ساتھ ہے‘ اس ملک کا آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہونگے‘ مخالفین عوامی سمندر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے‘ شہباز شریف کے کارناموں کی تعریف بیرونی ممالک بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو انجینئر امیر مقام نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی شہرت آئے روز بڑھ رہی ہے۔

عوام کا سمندر جس کے ساتھ ہو اسے کوئی ہرا نہیں سکتا۔ عوام کی طاقت نواز شریف کے ساتھ ہے اس ملک کا آئندہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ہونگے۔ مخالفین عوامی سمندر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہونگے۔ شہباز شریف کے کاموں کی تعریف بیرونی ممالک بھی کررہے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں عوام نواز شریف سے وفاداری کا ثبوت دیں گے۔