مریم نواز نے ڈان لیکس میں پرویز رشید کی سزا کو بلا جواز قرارد یدیا

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیئے تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی توپرویز رشید سزا کیوں دی گئی ،مریم نواز نے پرویز رشید کی سزاکو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشیدکو سزا نہیں ہونی چاہئے تھی۔یاد رہے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر فواد حسن فواد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس کے بعد تینوں کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔