وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم

اداروں میں طلباء پر تشدد کا رجحان برداشت نہیں کیا جائے گا‘ تمام کیڈٹ کالجز میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

منگل 15 مئی 2018 15:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء پر تشدد کا رجحان برداشت نہیں کیا جائے گا‘ تمام کیڈٹ کالجز میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کا سخت نوٹس اور انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری ٹیم ذمے داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے۔ تمام کیڈٹ کالجز میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ تعلیمی اداروں میں طلباء پر تشدد کا رجحان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :