ٹیوٹا رواں سال 300 سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تربیتی اداروں کی رجسٹریشن کرے گا، چیئرمین عرفان قیصر شیخ

منگل 15 مئی 2018 15:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ رواں سال 300 سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تربیتی اداروں کی رجسٹریشن کرے گا۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے اکیڈمک، آڈٹ اور رجسٹریشن ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 187 اداروں کی رجسٹریشن کا مرحلہ چل رہا ہے اور اب جلد اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سال رجسٹریشن کے عمل کو آسان، سادہ اور شفاف بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد ٹیوٹا کی رجسٹریشن حاصل کرنے والے خواہش مند اداروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔