ڈپٹی کمشنر سرگودھا کاگندم خریداری مرکز کا اچانک دورہ

منگل 15 مئی 2018 15:50

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد کے علاوہ محکمہ خوراک کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا ، ڈی سی نے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم خریدکا اورکاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔