اربن ٹرانسپورٹ سے محفوظ سفری سہولیات حاصل ہو رہی ہیں، ڈی سی سرگودھا

منگل مئی 15:50

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے محفوظ ‘ آرام دہ اور سستی سفری سہولیات کیلئے اربن ٹرانسپورٹ سروس سنگ میل ثابت ہوئی ہے ، جس کے ذریعے حادثات سے محفوظ سفری سہولیات حاصل ہو رہی ہیں اور اس سروس کی وجہ سے چنگ چی رکشہ کے غیر محفوظ سفر سے نجات حاصل ہو جائیگی ، سرگودہا شہر سے اربن ٹرانسپورٹ کے پانچ روٹس میں توسیع کر کے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیاہے ، وہ نوری گیٹ مین ٹرمینل میںسے چک نمبر 46 اڈا فیصل آباد روڈ کے ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پرسیکرٹری آرٹی اے فا روق حیدر عزیز ‘ اسسٹنٹ کمشنر عدنان شہزاد ‘ ایڈمنسٹریٹر اربن ٹرانسپورٹ چوہدری محمد انور ‘ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ غوث خان کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیصل آباد روڈ کے لوگوں کا درینہ مطالبہ تھا کہ یہاں اربن ٹرانسپورٹ شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :