نواز شریف نے پاکستان کے مفاد کو بیچنا ہوتا تو وہ ایٹمی دھماکے نہ کرتے

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خود پر عائد کئے گئے الزام کو رد کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے قومی اسمبلی کے اندر بھارتی لابی کا بیانیہ افسوسناک ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کے بعد معاملہ ختم ہو جا ناچاہیے تھا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ساری زندگی پاکستان کی بہتری کے لئے وقف کی ہے اگر کسی کو شک ہے تو قومی کمیشن بنادیں جس میں سب کو پیش ہوناپڑے گا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ نواز شریف کو کروڑوں لوگوں نے تین بار ووٹ دے کر وزیرا عظم بنایا۔ اگر نواز شریف نے پاکستان کے مفاد کو بیچنا ہوتا تو وہ ایٹمی دھماکے نہ کرتے۔ رانا افضل نے کہاکہ عمران کو الزام خان اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے بولتے ہیں پھر سوچتے ہیں۔