احمدیار، قتل کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو سزائے موت اورتین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیدیا

منگل مئی 16:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) قتل کے مشہور مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو سزائے موت اورتین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ احمدیار کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج زاہد حسین بختیار نے ملزم محمدرمضان ولد حبیب الرحمن بھٹی سکنہ جمن شاہ کوسزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ملزم محمدرمضان نے رشتہ کے تنازعہ پر عائشہ بی بی زوجہ احمد علی سکنہ واں دلاور کو قتل کیاتھا جس کا مقدمہ نمبر12/17 تھانہ احمدیار میں درج ہواتھا ۔

متعلقہ عنوان :