مقبوضہ کشمیر ،ْ بھارتی پولیس نے سوپور میں 5نوجوان گرفتارکرلیے

منگل 15 مئی 2018 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں رات کے دوران چھاپوں میں 5نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو سوپور کے علاقے زینہ گیر سے گرفتار کیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتار نوجوانوں کی شناخت جہانگیر احمد ریشی، آزاد احمد بٹ ،نثار احمد بٹ، بشیر احمد نجار اور ارشد احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثناء کٹھ پتلی انتطامیہ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما گلزار احمد بٹ اور ان کے فرزند عاقب احمد بٹ کو ڈسٹرکٹ جیل اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ انہیں بھارتی پولیس نے 10مئی کو ضلع اسلام آباد کے علاقے اورنیہال میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ بجبہاڑہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ دونوں باپ بیٹے پتھرائو کے واقعات میں ملوث ہیںاسی لیے ان کو نظربند کیاگیا ہے۔