نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے،مولا بخش چانڈیو

منگل 15 مئی 2018 16:53

نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے،مولا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے۔نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے آج خود ہی اعتراف جرم کرلیا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کوبھی چارج شیٹ کیا، وہ روزقوم سے مذاق کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے تو ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف بتائیں 4 سال تک وزیر خارجہ کیوں نہ مقرر کیا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت شریف خاندان کی لوٹی دولت بچانے میں لگی ہے، لیگی حکومت کی اندورنی معاملات پر توجہ ہے نہ خارجہ امور پر توجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میاں صاحب کس سے گلہ کررہے ہیں، ملک کوتنہا انہوں نے خود کیا، جاتی امرا کے گرد گھومتی پالیسیوں نے وفاق کو بھی کمزور کیا۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف خوداعتراف کریں کہ ملک تنہا ہوچکا تو سوچیں حالات کیا ہیں، نواز شریف جس خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے رہے آج اسے ناکام قراردے دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ 4 سال تو وزارت خارجہ میاں صاحب کے پاس رہی، قوم کوسچ بتائیں، قوم حیران نہ ہو جلد نواز شریف معاشی ناکامیوں کا بھی اعتراف کریں گے۔