انٹرنیشنل میٹرنل اینڈچائلڈہیلتھ فائونڈیشن کے تحت مڈ سمر فیسٹیول کا انعقاد

منگل مئی 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) آئی ایم سی ایچ ایف کے تحت گلشن اقبال میں مڈ سمرفیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اس مو قع پرجیولری، کپڑے، دستکاری کھانے پینے کے اسٹال کے علاوہ میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ، بچوں کے لئے فیس پینٹگ اور مختلف گیم رکھے گئے تھے ،اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نبین صدیقی کا کہنا تھا کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا تھا اور شہریوں کو خون کے ٹیسٹ فری کروانے کی سہولت دی گئی ہے ہمارا مقصد شہریوں کو سستے داموں بہترین اشیا فراہم کرنا ہے انکا مزید کہنا تھا کے فیسٹیول سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جائیگی فیسٹیول کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما انصار برنی تھے اس موقع پر انصار برنی کا کہنا تھا کے انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا

متعلقہ عنوان :