باہمی روابطہ مضبوط ہونے سے عوامی مسائل کا جلد خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

منگل مئی 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ افسران ارکان کونسل سے روابطہ کو مضبوط بنائیں اراکین کونسل اور افسران کے باہمی روابطہ مضبوط ہونے سے عوامی مسائل کا جلد خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ جاری صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی ،کچرہ کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا بلدیہ غربی کے تمام زونوں اور سرجانی ٹاؤن کی دونوں یونین کونسلوں میں جاری مہم کے دوران عوامی شکایات کے خاتمہ کیلئے جامعہ حکمت عملی سے ہلکی وبھاری مشینری اور موجود نفری سے بھرپور آفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ تمام یونین کونسلوں کی اندورنی وبیرونی گلیوں سڑکوں اور شاہراوہوں پر موجود کچرہ وملبہ کے علاوہ وہاں موجود دیگر تجاوزات کا خاتمہ کرکے ان تمام مقامات پر صفائی ستھرائی کے امور کی انجام دیئے جارہے ہیں قائم مقام چیرمین نے اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے علاقہ میں بلدیاتی نمائندے موجود ہیں اور بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں ہمارا کافی وقت ضائع ہوگیاہے مگر ہم سب نے یہ عہد کیا ہیکہ جو وقت ہماراضائع ہوا ہے اس کا ہم تدارک کرینگے اوراتفاق سے بغیر وقت ضائع کیئے رات دن کام جاری رکھیں گئے ہمارے اس عمل میں افسران وملازمین بھی ہمارے ساتھ ہیں ہم سب کو آپ کا تعاون درکار ہے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا تمام افسران وعملہ وقت کی پابندی کریں اور غیر حاضری کی عادت کا خاتمہ کریں کیونکہ ہم سب نے ملکر ہی کم وسائل میں زیادہ کام کرنا ہے عوامی خدمت میں کئی طرح کی رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہم سب نے ان رکاوٹوں کا متحد ہو کر سامناکرنا ہے ہم تمام بلدیاتی نمائندے رات دن عوام کے درمیان موجود ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ میونسپل کمشنر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :