چونیاں،پتوکی میں دو مختلف مقامات پر نامعلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی رقم ، کپڑا اور سونے کے زیورات لے گئے

منگل مئی 16:53

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پتوکی میں دو مختلف مقامات پر نامعلوم چور لاکھوں روپے کی نقدی رقم ، کپڑا اور سونے کے زیورات لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتوکی میں رہائش پذیر ذوالفقار علی اپنے سسر کی عیادت کیلئے گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اور گھر سے 2لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی رقم ، 15ہزار روپے کے پرائز بانڈاور تین تولے سونے کے زیورات لے گئے جب کہ محلہ احمد نگر پتوکی میں نامعلوم چور ملک رفاقت علی کے گھر داخل ہوگئے اور تالے توڑ کر گھر سے ایک لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا کپڑا ، پنتیس ہزار روپے کی نقدی رقم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے سٹی پولیس پتوکی نے چوری کی دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :