قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ووشو ٹورنامنٹ کے لئے سخت محنت کی، تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں، صدر پاکستان ووشو فیڈریشن

منگل 15 مئی 2018 17:29

قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ووشو ٹورنامنٹ کے لئے سخت محنت کی، تمام کھلاڑی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر ملک افتخار احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ووشو ٹورنامنٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور کھلاڑی ایونٹ میں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔انٹرنیشنل ووشو ٹورنامنٹ (آج) بدھ سے چین میں شروع ہوگا۔ صدر ووشو فیڈریشن ملک افتخار احمد نے گزشتہ روز ٹورنامنٹ میں چار رکنی پاکستانی ٹیم حصہ لے رہی ہے جن میں ثاقب عباسی، معاذ خان، ظہور احمد اور عبدالطیف شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوری سے مختلف سیشنز میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے سخت محنت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میرٹ پر سلیکٹ کی گئی ہے اور ان تمام کھلاڑیوں نے حال ہی میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ پلیئرز حصہ لے رہے ہیں تاہم ہماری ٹیم عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ووشو ٹورنامنٹ میں دس ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے، نمایاں ممالک میں چین،، روس،، ایران،، بھارت،، قزاقستان، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔ 20 مئی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ظہور احمد -52 ، عبدالطیف -65 ، ثاقب عباسی -70 اور معاذ خان -75 کیٹگری میں حصہ لیں گے۔۔