پنجاب اسمبلی اجلاس ، حکومتی اراکان کا شورشرابا ،ایوان مچھلی منڈی بن گیا

منگل 15 مئی 2018 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے بعد ڈسٹرکٹ اسمبلی لاہور کا اجلاس بھی حکومتی ارکان کی جانب سے شور شرابے کی نذر ہو گیا۔ سپیکر ڈسٹرکٹ اسمبلی مہر محمود کی زیر صدارت ہونے والے بلدیہ عظمیٰ لاہور 18 واں اجلاس اسوقت حکومتی ارکان کی جانب سے مچھلی منڈی کی شکل اختیار کر گیا۔ جب ایوان میں موجود یونیں کونسل 266 کے چیئرمیں رانا سعید نے اپنی یونین کونسل کی حدود میں ویٹرنری ہسپتال کے قیام کے مطالبے پر مبنی اپنی ایک قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی تو انہیں قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔

اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونیوالے اس اجلاس میں رانا سعید نے ایوان میں حتجاج کرتے ہوئے سپیکر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے دریافت کیا کہ نہیں بتایا جائے کہ کیا ان کی یونین کونسل 266 لاہور کی حدود میں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان سے یہ بھی سوال اٹھایا کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کی یونین کونسل کے ڈپٹی میئر کون ہیں۔

رانا سعید کا احتجاج جاری تھا کہ مقامی یونین کونسل کے چیئرمین راجہ افضل سے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی۔ جس پر ایک اوررکن نے فوری کہہ دیا کہ کورم پورا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے رانا سعید اجلاس کی کارروائی کا بائیکارٹ کر گئے جس پر لارڈ میئر نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹی وی پر تصویر بہت زیادہ آگئی ہے اب آپ واپس آجائیں جس پر مختلف ارکان رانا سعید کو منا کر واپس لے آئے۔