لاہور،امریکی قونصل جنرل کے باہر اسلامی جمعیت طلباء کا احتجاجی مظاہرہ،داخلی دروازہ توڑ دیا،امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی

منگل 15 مئی 2018 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ڈیوس روڈ پر واقع امریکی قونصل جنرل کے باہر اسلامی جمعیت طلباء کے احتجاجی کارکنان اور پولیس کے درمیاں ہاتھا پائی کے نتیجہ میں پولیس نے اسلامی جمیت طلباء کے کارکنوں کی جانب سے داخلی دروازہ توڑ کر امیرکی قونصل خانے میں ڈاخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اسلامی جمعیت طلباء کے سینکڑوں کارکنان امریکہ کی جانب سے فلسطین کی ریاست نمزہ میں سفارتخانہ کھولنے اور فلسطینی کے نیجے عوام پر مظالم کرنے کے خلاف احجتاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں اسلامی جمعیت طلباء کے پرچم ، بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اسرائیلی اور امریکہ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین نے اس موقعہ پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام پر امریکی مظالم کا جواب میں انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ واپس لے اور غزہ کے مظلوم عوام پر مظالم بند کرے۔