سانحہ 12مئی : میئرکراچی وسیم اختراوردیگرملزمان پرفرد جرم عائد ،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

منگل 15 مئی 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) کراچی کی انسداددہشت گردکی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی سے متعلق مقدمے میں میئرکراچی وسیم اختراوردیگرملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسددادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12مئی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران میئرکراچی ،سیدوسیم اختراوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے ملزمان پرفردجرم عائد کردی ،اس موقع پرملزمان نے صحت جرم قبول کرنے سے انکارکردیا،جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرگواہوںکوطلب کرلیاہے ۔

جبکہ عدالت نے مقدمے کی مزیدسماعت 23جون تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ 12مئی 2007ء کووکلاء تحریک کے دوران اس وقت کے غیرفعال چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمدکے موقع پرحالات خراب ہوگئے تھے اورمختلف سیاسی جماعتوںکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 48افرادشہیدجبکہ 130سے زائدزخمی ہوئے ،میئرکراچی وسیم اختراس وقت صوبائی مشیرداخلہ تھے ۔جبکہ سانحہ 12مئی کے سات مختلف مقدمات میںوسیم اختراوررکن سندھ اسمبلی کامران فاروق سمیت 55سے زائد ملزمان نامزدہیں ۔