سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جہانگیر انور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

منگل 15 مئی 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جہانگیر انور کی تقرر کے خلاف درخواست پر عدالتی حکم پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب جہانگیر انور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شیراز ذکا کی درخواست پر سماعت کی۔ راجہ جہانگیر انور 18 گریڈ کے آفیسر ہیں لیکن سروس رولز کی خلاف ورزی کرکے 19 گریڈ پر تعینات کیا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت راجہ جہانگیر انور کی بطور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب تقرر کو کالعدم قرار دے۔