فلم راضی کا4 روز میں 39.24 کروڑ روپے کا بزنس

منگل مئی 17:42

فلم راضی کا4 روز میں 39.24 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی نے ریلیز کے 4روز میں مجموعی طور پر 39.24 کروڑ کا بزنس روپے کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم راضی 11مئی کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے روز 7.53 کروڑ، دوسرے روز 11.30 ، تیسرے روز 14.11 ، چوتھے روز 6.30اور مجموعی طور پر 39.24 کروڑ روپے کما چکی ہے، فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول کالنگ سہمت سے ماخوذ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :