فلم 102ناٹ آئوٹ کامجموعی طور پر 38.25کروڑ روپے کا بزنس

منگل مئی 17:42

فلم 102ناٹ آئوٹ کامجموعی طور پر 38.25کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ فلم 102ناٹ آئوٹ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے تک مجموعی طور پر 38.25کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا کی فلم102ناٹ آئوٹ 4مئی کو ریلیز کی گئی جو ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے پہلے ہفتے میں 27.70 کروڑ، دوسرے ہفتے میں اب تک 10.55کروڑ اور مجموعی طور پر 38.25کروڑ کما چکی ہے، فلم میں اداکار امیتابھ بچن نے 102سالہ باپ اور اداکار رشی کپور نے ان کے 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :