اسلام آباد ہائی کورٹ ، پاکستان براڈ کاسٹ اتھارٹی کی استدعا مسترد

منگل 15 مئی 2018 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر لاٹری شوز کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان براڈ کاسٹ اتھارٹی کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے پی بی اے کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔

بعد ازاں عدالت نے جسٹس شوکت عزیز پر مشتمل سنگل رکنی بنچ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت17مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے پی بی اے کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ،اطلاعات نشریات سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہی۔