قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف اور ہزارہ ائرپورٹ کو فنڈز کی فراہمی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

منگل مئی 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف اور ہزارہ ائرپورٹ کو فنڈز کی فراہمی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ہیں ۔ فلسطین کے حوالے سے قرارداد ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیش کی جبکہ ہزارہ ائرپورٹ کے حوالے سے قرارداد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پیش کی تھی۔

(جاری ہے)

فلسطین کے حوالے سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے یہ ایوان امریکہ کی جانب سلامتی کونسل کی قراردادوں کیخلاف خلاف ورزی اور سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی مذمت کرتا ہے یہ ایوان امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کی مذمت کرتا ہے قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے قومی اسمبلی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے پیش کی گئی ہزارہ ائرپورٹ کے حوالے سے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔