ملک بھر میں ردوالفساد آپریشن جاری،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

منگل مئی 18:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ملک بھر میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس میں قانون نافظ کرنے والے ادروں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 3 مشتبہ دہشت دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقوں جن میں ٹوبہ‘ نوخانی‘ ڈیرہ مراد جمالی‘ سبنج سلہ اور چبدار میں کارروائیاں کیں جس میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بارودی سرنگیں اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کرلیا گیا۔