فیصل آباد،زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا

منگل 15 مئی 2018 18:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ‘حالات سے دلبرداشتہ ادھیڑ عمر شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگا لی ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ میں 67ج ب کے رہائشی شخص محمد ارشاد ولد لیاقت علی کو حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ‘جبکہ مصطفی آباد گلی نمبردس کے رہائشی ساٹھ سالہ عبدالستار ولد غلام رسول نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ‘الائیڈ ہسپتال میں جانبر نہ ہوسکا ۔