فیصل آباد، عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پندرہ ماہ قید ‘تیس ہزار جرمانہ کا حکم سنا دیا

منگل 15 مئی 2018 18:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پندرہ ماہ قید ‘تیس ہزار جرمانہ کا حکم سنا دیا ‘عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنے کا حکم سنایا ‘تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طارق جاوید نے تھانہ سول لائن کے مقدمہ نمبر 145/17جرم 9Cمیں ملوث ملزم محمد اعظم کو جرم ثابت ہونے پر پندرہ ماہ قید بامشقت تیس ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی ملزم سے پولیس نے 1360گرام چرس برآمد کی تھی ۔