جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، سردار شفقت حیات

منگل 15 مئی 2018 17:56

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار شفقت حیات خان نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے کیمسٹ انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت نے اتائیوں کیخلاف اقدامات کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے جسکے دورس اثرات مرتب ہونگے، وہ گزشتہ روز مقامی ادبی تنظیم ویہت وسیب اور روزنامہ زمستان کے زیر اہتمام حسن کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر ایک منتخب عوامی نمائندہ کی حیثیت سے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں او رآئندہ بھی اپنی کارکردگی پر عوام کی عدالت میں جائیں گے، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اور ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی ہے، صدر ایڈیٹر کونسل ارشد محمود ارشی نے کہا ہے کہ صحافتی ادارہ کی طرف سے حسن کارکردگی پر ایوارڈز تقسیم کر نے کاآئیڈیا قابل تقلید ہے اور اس سے صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :