جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 26ملزمان گرفتار

منگل 15 مئی 2018 17:56

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید 26 ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے رمضان سکنہ وجھ سے چرس1115گرام، تھانہ بھیرہ پولیس نے سرور سکنہ ڈھل سے چرس1150گرام، لقمان سکنہ بھیرہ سے پسٹل 30 بور ، تیمور سکنہ بھیرہ سے پسٹل30 بور ، تھانہ کڑانہ پولیس نے عمران سکنہ 53 جنوبی سے چرس 320 گرام، واصف سکنہ 53 جنوبی سے چرس 303 گرام، عمران سکنہ 98 جنوبی سے شراب 10بوتل، منظور سکنہ 98 جنوبی سے شراب 12بوتل، عالم سکنہ 36 جنوبی سے پسٹل30 بور ، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے یعقوب سکنہ سوبھاگہ سے چرس 550 گرام، سرفرازسکنہ جھنگ سے شراب 30 بوتل، تھانہ سٹی پولیس نے شہزاد سکنہ 141جنوبی سے چرس 250 گرام، رفاقت سکنہ مانکے والا سے شراب15بوتل، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نواز سکنہ کوٹ میانہ سے چرس301 گرام، نصراللہ سکنہ کوٹ میانہ سے شراب50 بوتل، نصرت سکنہ رتوکالا سے پسٹل 30 بور ، جعفر سکنہ مڈھ رانجھا سے پسٹل30بور ، تھانہ کینٹ پولیس نے بابر سکنہ 49 ٹیل سے پسٹل30بور ،تھانہ لکسیاں پولیس نے سرفراز سکنہ کلورکوٹ سے رائفل 7 ایم ایم، اعجاز سکنہ جان محمد والا سے پسٹل 30 بور ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے تیمور ثاقب سکنہ 9 ایم ایل سے پسٹل 30 بور ،آصف سکنہ منظور حیات کالونی سے پسٹل30بور،آصف سکنہ چاووال سے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے فضل سکنہ بچہ کلاں سے پسٹل30بور ،تھانہ صدربھلوال پولیس نے نوید سکنہ گھلاپور سے پسٹل30بور ،تھانہ صدر پولیس نے اللہ دتہ سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :