پنجاب بھرمیں939 ٹریفک حادثات ،8 افراد جاںبحق،1046زخمی

منگل 15 مئی 2018 17:56

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی939 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں627 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں411افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں08 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 471 ڈرائیوز،27 کم عمرڈرائیورز، 432 مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت261 متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 85 حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان71حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1046متاثرین میں823مرد اور223خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں150فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور621افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ275زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں723موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،73موٹر کاریں،16مسافربسیں،42وین،40ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔