معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام نا گزیر ہے‘ اشرف بھٹی

منگل 15 مئی 2018 17:58

لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایڈ ہاک ازم کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ،معیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں میں استحکام اور ان کا تسلسل نا گزیر ہے ، مجموعی قومی آمدن میں اضافے کیلئے نئے شعبے بھی تلاش کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے اس طرز پر پالیسیاں تشکیل دی جانی چاہئیں جو وقت کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں معیشت کو قومی پالیسی کا درجہ حاصل ہوتا ہے جبکہ ہمارے ہاں ایڈ ہاک ازم کے تحت آگے بڑھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم معاشی طور پر مشکلات سے دوچار ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کیلئے پالیسیوں میں استحکام اور ان کا تسلسل نا گزیر ہے ، ہمیں معیشت کی ترقی اور مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کیلئے روایتی طریقوںسے چھٹکاراحاصل کر کے اصلاحات اور نئے شعبے بھی تلاش کرنا ہوں گے،انہوںنے کہا کہ ٹیکسیشن کے شعبے میں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :