پاکستان ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، حنا پرویز بٹ

منگل مئی 17:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ مضبوط اور مستحکم ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرارہا ہے،،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں پچاس ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں، پاکستان ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا،اپنے ایک بیان میں رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے مضبوط ترین عوامی لیڈر ہیں ،انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،کارگل کا عالمی سطح پر ڈٹ کو مقابلہ کیا،،امریکہ سمیت دنیا کی تمام بڑی طاقتیں محمد نواز شریف پر دبائو ڈالتی رہیںکہ ایٹمی دھماکے نہ کریں اس کے بدلے ان کو کروڑوں ڈالر دینے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو سب سے پہلے رکھا۔