جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کا سرجانی سے دو بچیوں کے اغواء کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار

منگل مئی 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کا سرجانی سے دو بچیوں کے اغواء کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار ۔ فاضل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے براہ راست شکایت درج کر دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی سے دو بچیوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں جیل حکام نے گرفتار ملزمان اعظم ، سجاد ، ماری اور سمیرا کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر پیش نہ ہو سکے اور نہ ہی تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع کرایا گیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ فاضل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے براہ راست شکایت بھی درج کرائی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے 18 مئی تک مہلت دے دی ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف دو بچوں کے اغواء کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :