چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پولیس تحویل کے دوران نوجوان ساجد جوکھیو کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا

منگل 15 مئی 2018 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں پولیس تحویل کے دوران نوجوان ساجد جوکھیو کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو 16 تک طلب کر لیا ۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پر چلنے والی میڈیا رپورٹس کا بھی نوٹس لے لیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل قاضی میں پولیس تحویل کے دوران نوجوان ساجد جوکھیو کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کو بھی 16 مئی کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے نوجوان ساجد جوکھیو کی زیر حراست ہلاکت کے معاملے رپ متعلقہ سیشن جج سے بھی رپورٹ طلب کر لی ۔ دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق چلنے والی میڈیا رپورٹس کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے میں کمشنر میرپورخاص اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو ایک ہفتے میں رپورٹ داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔