سندھ ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی

منگل 15 مئی 2018 18:01

سندھ ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں تین رکنی لارجر بینچ کے روبرو اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا اور معاملہ دوبارہ سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ بجھوایا ۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ کئی اسکولز عدالتی حکم کے باوجود نیا چالان جمع نہیں کر رہے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 سے 10 فیصد تک اضافی فیسیں طلب کر رہے ہیں ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ جو اسکولز عمل درآمد نیں کر رہے ، آپ ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔