ْرمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی نرخوں میں کمی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان

منگل مئی 18:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان ہادی بخش زرداری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی نرخوں میں کمی کی جائے گی، اور ناجائز منافع خوروں ، اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی ک جائے گی،یہ بات انہوں نے ڈی سی آفیس میں منقعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے نوش کی مقررہ کردہ قیمتوں میں پر تاجر سختی سے عمل کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رمضان آرڈیننس کا ہر کسی کو احترام کرنا ضروری ہے، ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کیں جا سکیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان انور علی میمن، ایڈیشنل ای ڈی ون جنید سموں سمیت ضلعی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔