بیٹی کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ،بازیاب کرا یاجائے ،ٹنڈو محمد خان کے رہائشی کی چیف جسٹس سے اپیل

منگل مئی 18:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے میر محلہ کے رہائشی محمد اسلم لنجوانی نے اپنی اہلیہ امینہ خاتون کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایہ کہ اس کی انیس سالہ بیٹی شبانہ کو بااثر شخص نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں، اور اس کا تاحال ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ اسے قتل نہ کر دیا گیا ہو، بیٹی کے اغوا کی درخواست ہم نے پولیس اسٹیشن میں بھی جمع کر ائی ہے، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔