ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین ڈویژن حیسکو ٹنڈو محمد خان کی جانب سے روز پیلس ہال میں سیفٹی ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 18:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین ڈویژن حیسکو ٹنڈو محمد خان کی جانب سے روز پیلس ہال میں سیفٹی ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں حیسکو افسران سمیت ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین یونس نظامانی، رشید احمد میمن، امتیاز میمن، طفیل احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور لائین مین اپنا کام کرنے سے پہلے سیفٹی کو اچھی طرح چیک لیں اور ٹی این ٹی کے بغیر کام نہیں کریں، محکمہ کو آپ کی ضرورت ہے، اور آپ کی زندگی ہم سب کے لئے انتہائی قیمتی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران شہید ہو جانے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور جو زخمی ہیں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :