پی پی شہید بھٹو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 مئی 2018 18:01

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پی پی شہید بھٹو ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے نعریبازی کی گئی، اس موقع پر ضلعی چیف آرگنائیزر عبدالرزاق نظامانی، پیر یونس جان سرہندی، غلام رسول زیندپور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت شہید بھٹو کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائوں کر کے ایک سازش کے تحت گرفتار کر کے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہی ہے، جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ہمارے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :