Live Updates

رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں‘ چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور

منگل 15 مئی 2018 18:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں، بلدیاتی دائرہ کار میں جو امور آتے ہیں انہیں اپنا دینی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں بلدیاتی انتطامات کے حوالے سے بیت المکرم مسجد گلشن اقبال و دیگر مساجد کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مساجدکے منتظمین اور چیئرمین معید انور نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ چیئرمین معید انور نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی جو خدمات کر سکتے ہیں وہ کریں گے، مسجد مسجد جاکر وہاں کے مسائل دریافت کر رہے ہیں جس کے فوری حل کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مساجد کے منتظمین نے چیئرمین معید انور کے اقدام کی پذیرائی کی اور اس نیک کام میں کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیئرمین معید انور نے افسران کو ہدایت کی کہ مسجد بیت المکرم کے اطراف پیش کردہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات