افسران اراکین کونسل سے روابطہ کو مضبوط بنائیں‘ عزیز اللہ آفریدی

منگل 15 مئی 2018 18:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ افسران اراکین کونسل سے روابطہ کو مضبوط بنائیں تاکہ عوامی مسائل کا جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ جاری صفائی مہم کے دوران صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی اور تجاوزات کے خاتمے کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں اور وقت ضائع کئے بغیر رات دن کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے کہا کہ بلدیاتی وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، تمام افسران وعملہ وقت کی پابندی کریں اور غیر حاضری کی عادت کا خاتمہ کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ میونسپل کمشنر اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :