نوازشریف نے بیان داغ کر فوج کو مشتعل کرنی کی ناکام کوشش کی ،حافظ حسین احمد

منگل مئی 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی کمیٹی کے سربراہ اور جے یوآئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے ملک کی سلامتی کیخلاف بیان کواسکی بچی کچھی سیاسی زندگی کیلے خودکش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف نے یہ بیان داغ کر فوج کو مشتعل کرنی کے ایک اور ناکام کوشش کی تاکہ فوج کوگسی غیر آئینی اقدام پرمجبور کیا جا ئے مگر ان کی یہ آرزو بھی پوری نہ ہوسکی ،یہ بات انہوں نے منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا نوازشریف دیدہ دانستہ اس قسم کے بیانات د ے رہے ہیں،تاکہ انکی متوقع سزا سے قبل اداروں کواشتعال دلاکرکچھ اور فیصلے کروائیں جائیں،انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ نہ صرف ن لیگ کے محب وطن ارکان بلکہ متحدہ مجلس عمل میں شامل بعض جماعتیں نوازشریف اور (ن)لیگ سے اپناتعلق فوراتوڑ دیں ،قبل اس کے کہ محب وطن کارکنوں کو اس کے لے دھرنا دینا پڑے ۔