ڈھوڈیال میں اپر سرن کینال کا بند توڑ کر پانی اپنے کھیتوں کی طرف موڑنے والے تین کاشتکار گرفتار

منگل مئی 18:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پولیس نے ڈھوڈیال میں اپر سرن کینال کا بند توڑ کر پانی اپنے کھیتوں کی طرف موڑنے والے تین کاشتکاروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں محکمہ ایری گیشن کے ایکسین کو ڈھوڈیال سرن کینال کے بیل داروں نے شکایت کی کہ ڈھوڈیال کے تین کاشتکاروں نے نہر کا پانی روک کر اپنی زمینوں کو سیراب کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے باقی زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے جس پر تھانہ شنکیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں زمینداروں کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :