اسسٹنٹ کمشنر، ٹی ایم او اور پولیس کا اوگی بازار میں آپریشن، درجنوں ریڑھیاں، تھرے اور تجاوزات قبضہ میں لے لیں

منگل 15 مئی 2018 18:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی، ٹی ایم او اور پولیس نے اوگی بازار میں مشترکہ گرینڈ آپریشن کر کے درجنوں ریڑھیاں، تھرے، پھٹے، جنریٹر اور دیگر تجاوزات قبضہ میں لے لیں، آئندہ کوئی بھی تاجر یا ریڑھی بان تجاوزات کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوگی شبیر خان، ٹی ایم او سید آفتاب اسلام، ڈی ایس پی سرکل بشیر خان، تحصیلدار فراز قریشی نے بمعہ پولیس نفری اور ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ اوگی بازار میں گرینڈ آپریشن کیا۔

آپریشن میں سڑکوں پر رکاوٹیں بننے والی دو درجن سے زائد ریڑھیاں اور تجاویزات میں آنے والے پھٹے، شوکیس اور باہر پڑے جنرینر و سلنڈر وغیرہ ٹرالیوں میں ڈال کر ٹی ایم اے گودام منتقل کر دیئے۔ رمضان المبارک میں سڑکیں اور بازار عوام کیلئے کھلے رکھیں گے، سڑکیں بلاک کرنے پر بھاری جرمانے ہوں گے، سرکاری اراضی کو واہگزار کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :