اسسٹنٹ کم7 سالہ بچہ چچا کی گولی کا نشانہ بن گیا، پستول صاف کرتے ہوئے پھنسی گولی قاسم کو جا لگی

منگل 15 مئی 2018 18:03

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مانسہرہ میں 7 سالہ بچہ چچا کی گولی کا نشانہ بن گیا، چچا پستول صاف کر رہا تھا کہ پستول میں پھنسی گولی فائر ہو گئی جو قاسم کو جا لگی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تھانہ لساں نواب کے نواحی علاقہ نواں شہر میں گستاسپ نکاح کی تقریب سے واپس آنے کے بعد اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک پستول میں پھنسی گولی فائر ہو گئی جو اس کے کمسن بھتیجے قاسم ولد دلنواز کو جا لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا تاہم پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بعد ازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بچہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :